10 اگست 2014 - 13:07

صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں دسیوں ہزار لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی اور ملت فلسطین کےساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مختلف ملکوں میں عوامی کمیٹیوں نے صیہونی حکومت کی مصنوعات کا بائيکاٹ کرنے کی مہم چلا رکھی ہے جس سے صیہونی حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئي نفرت کا انداز ہوتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملیشیا کے شہر کوالالامپور میں بھی صیہونی حکومت کے حلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا اور مظاہرین نے صیہونی حکومت کی جارحیت کی پرزور مذمت کی۔فرانس کے مختلف شہروں میں بھی صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ جنوبی افریقہ میں ایک بار پھر ہزاروں افراد نے صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ادھر چیلی میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے صیہونی حکومت کی مذمت کی۔ چیلی کے عوام نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲